بذریعہ۔ ذوالقرنین احمد
(مہکر ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند مہکر کی جانب سے 21 ستمبر بروز سنیچر کو بعد نماز ظہر ٹھیک ڈھائی بجے ایم کے فنکشن ہال میں خطاب عام منعقد ہوا-
اجتماع کا آغاز محترمہ ملیحہ تقدیس باجی کے درس قرآن سے ہوا -اس کے بعد شہزین پروین نے اسلامی ترانہ پیش کیا افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے محترمہ زہرہ باجی صاحبہ نے پروگرام کی غرض وغایت سے واقف کروایا
صدارتی خطاب میں مہمان خصوصی محترمہ ساجدہ باجی صاحبہ نے سماج میں پھیل رہی برائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سماج تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور اس کو بچانے کے لیے امت مسلمہ کی بیٹیاں ہی موثر کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ ہم خیر امت ہے-آپ نے عمل قوم لوط کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی اسی طرح کے برے اعمال کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہورہے ہیں اس کے اثرات ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں-مہم کے ضمن میں خطبہ جمعہ کے موقع سے اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن کے عنوان پر 3 مساجد میں تقاریر ہوئی- خواتین نے اسکولوں اور گھر گھر جا کر فولڈرس تقسیم کیے-نظامت کے فرائض ذکری باجی نے انجام دیئے ثانیہ پروین کی دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا ،اس خطاب عام میں تقریبا 300 خواتین وطالبات شریک تھیں-جماعت اسلامی ہند مہکر کی تمام بہنوں نے خطاب عام کو کامیاب بنانے میں انتھک جدوجہد کی۔
No comments:
Post a Comment