چکھلی ضلع بلڈانہ 4 نومبر
ذوالقرنین احمد
ڈاکٹر ذاکر حسین اردو اسکول چکھلی کے استاذ جناب شیخ شفیق شیخ یوسف سر کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ہر سال ملک بھر سے تعلیمی اور ادبی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ و اردو ادب کی ترقی کے لیے سرگرداں رہنے والے قابل افراد کو ایوارڈ سے نوازتی آرہی ہے، موصوف ایک قابل استاذ ہے جو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں، ان کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے انھیں نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا یہ ایوارڈ غالب اکیڈمی دہلی میں 3 نومبر کو قومی شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے منعقد نیشنل تعلیمی کانفرنس و تقسیم ایوارڈ تقریب کے موقع پر دیا گیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب دوست و احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ ایوارڈ نیشنل صدر محترم چودھری واصل علی گجر کے ہاتھوں عطاء کیا گیا ۔اس موقع پر قومی نائب صدر سید مہتاب ،مہاراشٹر کے صدر عابد خان صاحب اور جنرل سیکرٹری زین العابدین محمد اسحٰق اور شہ نشین پر تقریباً چار ریاستوں کے ذمہ دار موجود تھے ۔یہ ایوارڈ غالب اکیڈمی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں اساتذہ کرام اور مہمانان موجود تھے۔اس موقع پر والدین، اسکول کے اساتذہ و شہریان کی طرف سے مبارکبادیں پیش کی جارہی ہے۔
No comments:
Post a Comment