ذوالقرنین احمد
عطاء محمد بخشی سر کو ان کی تعلیمی ،ادبی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں قومی شکشک کرمچاری مھاسنگھ ،بھارت کی جانب سے ،نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ ،سے سرفراز کیا گیا۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کے زیر اہتمام ہر سال اردو زبان کی ترقی و ترویج اور مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو مختلف ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اس سال بھی مختلف مقامات سے قابل اساتذہ اکرام کو ایوارڈ سے نوازا گیا ،عطا محمد بخشی صاحب نے اپنی 25 سال تک اردو اسکول میں سینگل ٹیچر رہے کر اردو زبان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دی ہے اور اسی کے ساتھ جس دیہات گاؤں میں بھی تدریسی خدمات انجام دی ہے وہاں دیینی تعلیم پر بھی توجہ دی ہے جمعہ کے خطبات ہو یا شادی وغیرہ کی تقاریب ہو اپنے واعظ و نصیحت سے اصلاح معاشرہ کی خدمات بھی انجام دیتے آرہے ہیں اس بنیاد پر مہاراشٹر کے جالنہ ضلع سے جناب عطا محمد بخشی صاحب کو غالب اکیڈمی دہلی میں منعقد ہوئی نیشنل تعلیمی کانفرنس و تقسیم ایوارڈ تقریب میں نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، اس موقع پر عزیز و اقارب دوست و احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ ایوارڈ نیشنل صدر محترم چودھری واصل علی گجر کے ہاتھوں عطاء کیا گیا ۔اس موقع پر قومی نائب صدر سید مہتاب ،مہاراشٹر کے صدر عابد خان صاحب اور جنرل سیکرٹری زین العابدین محمد اسحٰق اور شہ نشین پر تقریباً چار ریاستوں کے ذمہ دار موجود تھے ۔یہ ایوارڈ غالب اکیڈمی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں اساتذہ کرام اور مہمانان موجود تھے۔
4/11/2024
No comments:
Post a Comment