ذوالقرنین احمد
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کے زیر اہتمام ہر سال اردو زبان کی ترقی و ترویج اور مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو مختلف ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اس سال بھی اس اہتمام ہونے جارہا ہے مہاراشٹر کے جالنہ ضلع سے جناب عطا محمد بخشی صاحب کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ عطا محمد بخشی صاحب نے اپنی 25 سال تک اردو اسکول میں سینگل ٹیچر رہے کر اردو زبان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دی ہے اور اسی کے ساتھ جس دیہات گاؤں میں بھی تدریسی خدمات انجام دی ہے وہاں دیینی تعلیم پر بھی توجہ دی ہے جمعہ کے خطبات ہو یا شادی وغیرہ کی تقاریب ہو اپنے واعظ و نصیحت سے اصلاح معاشرہ کی خدمات بھی انجام دیتے آرہے ہیں جن دیہاتوں میں اردو مدارس نہین تھے وہاں اردو مدارس کے قیام کے لیے بھی مسلسل جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔ ان کے آبائی وطن ڈاکٹر ذاکر حسین اردو اسکول کی بنیاد رکھنے اور اس کے آفیشل ورک کو پورا کرنے میں جناب بخشی سر کا نام سرفہرست ہے۔ چکھلی میں عوام کا اردو کی محبت اور مشاعروں کے انعقاد کے چلن کا آغ ز بھی عطا محمد بخشی صاحب کی مرہون منت ہے۔ علمی و ادبی حلقوں میں عطا محمد بخشی صاحب کا نام سند کے دور پر لیا جاتا ہے ۔ حقیقت میں یہی وہ لوگ ہے جو اپنی قوم اپنی زبان اور مذہبی و تہذیبی اقدار کے تحفظ کے لیے سرگرداں رہتے ہیں یہی لوگ اردو ادب کی خدمات میں ایوارڈ کے حق دار ہے۔ اس سے قبل موصوف کو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کی بنا پر جنتا دل کانگریس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اسی طرح چندر پور سے مولانا آزاد ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ آئیندہ دنوں جلد ہی قومی اردو شکشک کرنچاری سنگھ بھارت مہاراشٹر یونٹ کی جانب سے نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جائے گا، نیشنل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر عطا محمد بخشی صاحب کو تعلیمی ادبی حلقوں کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی جارہی رہی ہے۔ الحمدللہ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے زیر اہتمام *نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ* کے لیے منتخب کیے گئے تمام اساتذہ کرام کو عمیق قلب سے پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کی دیانت داری، تدریسی خدمات میں بہترین کارکردگی اور اردو زبان کی ترقی و ترویج میں خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں منتخب کیا گیا اور ان کی قابلیت کو تسلیم کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسی طرح خیر کے کام لیتا رہے، اور ملت کے حق میں ان کی کاوشوں کو ثمر آور بنائے۔ اس موقعہ پر جناب عطا محمد بخشی نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی تعلیمی ادبی خدمات کے پیش نظر انھیں منتخب کیا گیا۔ قومی صدر اردو شکشک کرمچاری سنگھ محب اردو محترم جناب چودھری واصل علی گرجر ،قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر شاخ کے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان،محمد زین العابدین بن اسحاق _ریاستی جنرل سیکریٹری مہاراشٹر _ قومی اردو شکشک کرمچا ری سنگھ بھارت۔ ریاستی خاتون صدر سید کنیز فاطمہ نے تمام منتخب اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
No comments:
Post a Comment